حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کے موقع پر بالی ووڈ کی جانب سے بھی چادر پیش کی گئی۔
بالی ووڈ کے اداکار امت بہل اور سلیم زیدی نے چادر پیش کی۔ چادر پیش کرنے سے قبل دونوں نے ایک جلوس کی شکل میں صوفیانہ قوالی کے ساتھ درگاہ شریف کا رخ کیا۔
چادر پیش کرنے کے بعد دونوں اداکاروں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کی۔