قومی دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی و حزب اختلاف جماعتیں زور و شور سے تشہیری مہم میں لگی ہوئیں ہیں۔
سیاسی پارٹیوں کے درمیان زبانی رسہ کشی کا معاملہ بڑے پیمانے پر جاری ہے، ایک دوسرے پر نکتہ چینی کا سلسلہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
اسی تناظر میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' مرکزی حکومت مسلسل عاپ حکومت کو ہدف تنقید بنا رہی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ' یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ دہلی میں جس قدر کام عاپ حکومت نے کام کیا ہے اسے کبھی بلایا نہیں جاسکتا ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی مسلسل ان کاموں کو نظر انداز کرنے کی سازش کر رہی ہے، جبکہ دہلی کے سرکاری اسکولوں ہسپتالوں کا جائزہ لیا جائے تو صاف طور پر یہ بات کھل کر سامنے آجا ئیگی کی عاپ نے کیا کام کیا ہے۔
منیش سسودیا نے مزید کہا کہ' سبھی لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کس جدو جہد سے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنا یا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' بھارتی جنتا پارٹی جب سے مرکز میں آئی ہے تب سے سرکاری تعلیم گاہوں کی حالت بد سے بد تر ہو گئی ہے مسلسل فیس میں اضافے ہوئے ہیں، اس کی بہترین مثال گڑ گاوں، نوئیڈا اور غازیہ باد کے سرکاری اسکولز ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں شادی کے منڈپ سے ہندو لڑکی کا اغوا
انہوں نے کہا کہ' دہلی کے سرکاری اسکولز کے معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ ہسپتال، بجلی، سپلائی پانی پر نظر ڈالیں تو یقینا یہ ایک حیرت میں ڈالنے والا کارنامہ ثابت ہوگا۔