اس پریس کانفرنس میں سینئر بی جے پی رہنما روف کچہری والا نے بی جے پی پارٹی کی جانب سے اقلیتی شعبے میں کیے جانے والے کاموں سے متعلق اور خاص کر وقف جائیدادوں کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کانگریس اور جنتا دل سیکولر پارٹی کے دور اقتدار میں وقف جائیدادوں میں ناجائز قبضہ جات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں وقف کی ہزاروں ایکڑ زمین جس کی قیمت لاکھوں کروڑوں روپے ہے اس کو دوبارہ سے وقف میں اندراج کروانے کے لئے سابقہ کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین انور صاحب نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
اس رپورٹ کو کرناٹک کے وزیر اعلی کے سامنے لایا گیا ہے بہت جلد وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ جات سے متعلق انکوائری بھی ہوگی اور قصورواروں کو سزا بھی مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کلیان کرناٹک کے ضلع بیدر گلبرگہ، رائیچور، کوپل، یادگیر اور دیگر اضلاع کے ہزاروں ایکڑ وقف اراضی دوبارہ وقف بورڈ کے حوالے کی جائے گی۔
اس موقع پر رؤف کچہری والا نے بی جے پی پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے لیے اسکالرشپ، تعلیمی قرض اور دیگر کاموں کا ذکر کیا۔