بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں سمیت مرکزی وزراء نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بی جے پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیاما پرساد مکھرجی کی خدمات کو یاد کیا، اور پارٹی کارکنان سے اپیل کہ وہ کولکاتا میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے گھر جا کر ان سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کولکاتا میں واقع شیاما پرساد مکھرجی کے گھر پر ان کی مختلف تصاویر کی نمائش لگائی گئی ہے، ان نمائش کے ذریعے ان کی خدمات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا
وہیں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش کمار گپتا نے دہلی میں واقع شہید اسمارک میں ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کیا۔