اترپردیش کے رام پور میں واقع آغا پور کے علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رام پور کونسلر کے شوہر انوراگ شرما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
شوہر انوراگ شرما کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
- مجرمانہ پس منظر:
اطلاعات کے مطابق شرما کا مجرمانہ پس منظر تھا اور ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
ان کے حامیوں نے ضلعی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور مزید فورس کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کی اہلیہ شالینی شرما رام پور میں بی جے پی کی کونسلر ہیں۔
- تین ٹیمز تشکیل:
انسپکٹر جنرل رمیت شرما جانچ کی سربراہی کررہے ہیں۔ انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'ہم ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرلیں گے۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں'۔