ETV Bharat / bharat

ممبئی فٹ اوور برج حادثے پر بی جے پی رہنما کا متنازع بیان

ممبئی فٹ اوور برج حادثے پر جہاں لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے وہیں بی جے پی کے ایک رہنما نے متنازع بیان دیکر لوگوں کو مشتعل کردیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 15, 2019, 3:37 PM IST

سنجو ورما

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے پاس فٹ اوور برج منہدم ہونے سے 6 افراد کی موت اور 31 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس حادثے پر جہاں پورے ملک میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم مودی اور وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وہیں بی جے پی کی ایک رہنما نے تو اس واقعے کے لیے وہاں پیدل چلنے والوں کو ہی ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بی جے پی کی اس رہنما کا نام سنجو ورما ہے۔ غورطلب ہے کہ سنجو ورما نے ایک ٹی وی شو میں پہلے تو اسے قدرتی آفت بتایا اور بعد میں پل ٹوٹنے کو پیدل چلنے والوں کو ہی ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ اس حادثے کے لیے پیدل چلنے والوں کو ہی ذمہ دار مانا ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سنجو ورما کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس حادثے کے بعد مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، میں نے اعلیٰ سطحی جانچ کے حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ہی آڈٹ میں پل کو ٹھیک بتایا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی اگر ایسا واقعہ ہوتا ہے تو معاملہ سنگین ہے۔ ذمہ دار لوگوں سے اس بارے میں بات کی جائے گی اور ملزمین کو سزا دی جائے گی۔

ساتھ ہی وزیراعلی نے ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپیے کے معاوضے کاا علان بھی کیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کے لیے پورا خرچ مہاراشٹر حکومت اٹھائے گی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.