ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے 72 ہزار واٹس ایپ گروپ سرگرم

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:53 AM IST

Updated : Jul 2, 2020, 9:24 AM IST

کورونا بحران کے دوران بی جے پی بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لیے پوری طرح کمر بستہ ہوگئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات:جٹا بی جے پی کے 72 ہزار وہاٹس ایپ گروپز

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے طور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بی جے پی نے بہار میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل طور پر لائحہ عمل بنایا ہے، اس نے بہار میں ہر پولنگ مراکز کے لحاظ سے نو ہزار 500 آئی ٹی سیل کے سربراہان کو مقرر کیا ہے، جو لوگوں تک بی جے پی کے سیاسی پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ان آئی ٹی سیل کے سربراہان کے علاوہ ہر ایک پولنگ مراکز کے لیے 72 ہزار وہاٹس گروپز بھی بنانے کے قواعد شروع کیے گئے ہیں، تاکہ پارٹی اپنے پیغام کو لوگوں تک بآسانی پہنچا سکے، میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران پارٹی نے تقریبا 50 ہزار وہاٹس گروپز تیار کیے ہیں۔

ان واٹس ایپ گروپس کے ذریعے پارٹی عوام تک پہنچے گی، بی جے پی قائدین کی تقاریر کی ویڈیوز اور پارٹی کے پیغامات کو بر وقت ان تک پہنچایا جائے گا۔

ان واٹس ایپ گروپس کا انتظام بوتھ سطح کے کارکنان کریں گے اور تمام آئی ٹی سیل سربراہان بی جے پی کے قومی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کی سربراہی میں کام کریں گے۔

پارٹی نے آئی ٹی سیل کی سربراہی کے لیے نو ہزار 500 افراد کی تقرری کی ہے۔

یاد رہے بہار میں 5 ہزار 500 ڈویزن ہیں، نو ہزار 500 بلاک اور 72 ہزار پولنگ مراکز ہیں اور ہر بلاک میں کم از کم پانچ سے چھ پولنگ مراکز ہوتے ہیں۔

بہار بی جے پی یونٹ کا کہنا ہے کہ چونکہ رواں برس کے انتخابات مختلف ہوں گے، اس لیے ہم لوگوں تک وسیع پیمانے پر پہنچنے کے لیے اپنا ڈیجیٹل فریم ورک بڑھا رہے ہیں، بی جے پی شروع سے ہی انتخابی مہم میں ٹکنالوجی کے استعمال میں آگے ہے۔

چاہے یہ 2004 کے دوران واجپائی (سابق وزیر اعظم اٹل بہاری) کا پہلے سے ریکارڈ شدہ فون میسج ہو یا 2014 میں تھری ڈی وین کی ٹکنالوجی اور مسڈ کالز کا استعمال، وہ رجحان کے آغاز کرنے والوں میں شامل ہیں۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے دو کروڑ لوگوں کو اپنے وہاٹس گروپز کے ذریعے جوڑیں گے اور پارٹی کے پیغامات کو ان تک پہنچایا جائے گا۔

Last Updated : Jul 2, 2020, 9:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.