ETV Bharat / bharat

جے پی نڈا، بی جے پی کے کارگزار صدر منتخب - جے پی نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کو آج پارٹی کا قومی کار گذار صدر منتخب کر لیا۔ پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ ہی رہیں گے۔

جے پی نڈا بی جے پی کے صدر منتخب
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 8:27 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 10:07 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور امت شاہ کی صدارت میں بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس میں راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری، محترمہ سشما سوراج، مسٹر تھاورچند گہلوت، بی جے پی کے تنظیمی سیکرٹری جنرل رام لال، شیوراج سنگھ چوہان سمیت سبھی ارکان موجود تھے۔

جے پی نڈا کے کار گذار صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم اور پارٹی صدر نے گلدستے پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ گڈکری اور سشما سوراج نے بھی انہیں مبارک باد دی۔ نڈا پارلیمانی بورڈ اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری بھی تھے۔

بعد میں راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے کئی انتخابات جیتے ہیں لیکن وزیر اعظم نے انہیں وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، تو امت شاہ نے خود ہی کہا کہ پارٹی صدر کی ذمہ داری کسی دوسرے کو دے دی جائے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے جے پی نڈا کو کارگذار صدر منتخب کیا ہے۔

پٹنہ میں دو دسمبر 1960 میں پیدا ہوئے مسٹر جگت پرکاش نڈا نے بی اے کا امتحان پٹنہ کالج سے کامیاب کیا تھا اور ایل ایل بی ہماچل پردیش یونیورسٹی سے کی۔ شروع ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ رہے مسٹر نڈا پہلی بار 1993 میں ہماچل پردیش میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 1994 سے 1998 تک اسمبلی میں پارٹی کے رہنما بھی رہے۔ اس کے بعد وہ ریاست اور مرکز میں وزیر بھی رہے ہیں۔ ان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مسٹر نڈا 2012 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 2014 نومبر میں مودی کابینہ میں انہیں وزیر صحت بنایا گیا۔ سنہ 2019 کے انتخابات کے بعد مسٹر نڈا کو کابینہ میں شامل نہ کئے جانے سے انہیں امت شاہ کی جگہ بی جے پی کا قومی صدر بنائے جانے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 17, 2019, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.