الجیریا کے صدر عبدالمجید نے کہا ہے کہ 'ملک میں اگر عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کا پھیلاؤ جاری رہا، تو سخت لاک ڈاؤن اور تجارتی اداروں کو بند کرانے جیسے اقدام کئے جائیں گے'۔
عبدالمجید نے کہا ہے 'حکومت نے تاجر یونین کی درخواست پر اقتصادی بحران کو کم کرنے کے لئے کاروبار کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے، لیکن اگر اس فیصلے سے شہریوں کی زندگی پر خطرہ لاحق ہوتا ہے، تو ہم پھر سے سب کچھ بند کرنے اور زیادہ سخت لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا سہارا لینے کے لئے مجبور ہوں گے'۔
الجیریا کے ہیلتھ افسروں نے بتایا کہ ملک میں 4151 افراد اب تک کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 453 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ وہیں 1821 افراد اب تک صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔