ہندو مذہبی روایت کے مطابق بھیا دوج کے تہوار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
بھیا دوج کا اہتمام روشنیوں کا تہوار دیوالی کے دو دن بعد کیا جاتا ہے۔ اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی پیشانی پر گھی اور چاول کا تلک لگار کر ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کرتی ہیں۔ اس کے بدلے میں بھائی ان کو بطور ہدیہ کچھ رقم یا تحائف دیتے ہیں۔
رامپور میں آج ہماری ملاقات کچھ ایسی خواتین سے بھی ہوئی جن کے بھائی ان کے درمیان نہیں ہیں بلکہ کسی وجہ سے قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : بھائیوں کی لمبی عمر کے لئے بہنوں کا بھیا دوج تہوار
رامپور کی ضلع جیل میں بند اپنے بھائیوں سے ملنے ان کی بہنیں آج بڑی تعداد میں ضلع کاراگار رامپور پہنچیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بھیا دوج کے موقع پر اپنے بھائیوں سے ملنے یہاں پہنچیں ہیں۔