ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: بھٹی وکرامارکا کی بھوک ہڑتال ختم - assembly

تلنگانہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بھٹی وکرامارکا کی بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین نے ای ٹی بی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 5:03 PM IST

تلنگانہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بھٹی وکرامارکا کی غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اُتم کمار ریڈی نے شربت پلا کر ختم کرایا۔

بھٹی وکرامارکا کی غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال ختم

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے متعدد سینئر رہنما موجود تھے۔ کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی وجہ سے وکرامارکا غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر تھے اور کسی بھی طرح ہڑتال کو ختم کرنے کو تیار نہیں تھے۔

اُتم کمار ریڈی اور دیگر رہنماؤں نے انہیں جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کرنے کا اطمینان دلواتے ہوئےبھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرا لیا۔

اس موقع پر کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین نے ای ٹی بی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

اتم کمار ریڈی نے اس سلسلے میں عدلیہ کا کا سہارا لیا ہے، جس کی سماعت کل مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے کو صدر جمہوریہ کے سامنے رکھیں گے۔

اس کے علاوہ کل سے کانگریس کی جانب سے تلنگانہ میں ضلع سطح پر حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.