سافٹ ویئر کپمنی وپرو کے سربراہ عظیم پریم جی نے 53000 کروڑ روپے کی خیرات کر کے بھارت کی عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔
وپرو کی مالیت 20،91،300 کروڑ روپے ہو گئی ہے، جو 2017-18 میں مرکزی حکومت کے کل بجٹ کے برابر ہے۔
ہنر انڈیا ریچ لیسٹ کے مطابق 2018 میں 831 افراد کی جائداد 1000 کروڑ کی مالیت سے زیادہ پو گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے 35 فیصد زیادہ ہے۔
جب فلاح کاروں کی بات آتی ہے تو 2018 کی ہنر انڈین پھیلینتھروپی لیسٹ کے مطابق صرف 38 مرد اور ایک خاتون گزشتہ سال کے فہرست میں شامل ہوسکے۔
مکیش امبانی جو گزشتہ سات سال سے بھارتی امیروں کی فہرست میں سب سے اونچے پائدان پر ہیں اور اس سال پہلی بار فلاح کاروں کی فہرست میں بھی وہ سر فہرست ہیں۔
بھارت میں سالانہ 10 کروڑ سے زائد روپے خیرات کرنے والے فلاح کاروں کی تعداد سال 2016 میں 27 تھی ااور 2018 میں یہ 39 ہوگئی ، مگر اوسط عطیہ دینے والوں کا تخمینہ 86 کروڑ سے گر کر 40 کروڑ پر آگیا ہے۔