عالمی کپ سے عین قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ کپتان اصغر افغان کو کپتانی سے برطرف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اصغر افغان تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، لیکن اب ان کی جگہ یک روزہ ٹیم کے لیے گلبدن نائب کو جبکہ ٹی 20 ٹیم کا کپتان راشد خان کو بنایا گیا ہے اسے طرح ٹیسٹ کی کمان رحمت شاہ کو سونپی گئی ہے۔
حالاںکہ عالمی کپ کے لیے ابھی تک ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اصغر افغان کو سنہ 2015 میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور انک ی ہی قیادت میں افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ ملا تھا۔