بھگونت کھوبا رکن پارلیمنٹ، ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان، ڈپٹی کمشنر مہا دیو، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹی سری دھر کے ہمراہ حکومت کرناٹک کے جنرل سکریٹری کپل موہن نے بیدر میں ہوائی اڈے کے کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے کہا کہ بیدر ایئرپورٹ کے افتتاح سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بنگلور کیلئے پرواز شروع کی جائیگی جو ہر روز ہوگا۔ جس میں 72 مسافر سفر کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: شاہین اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج
ریاستی اقلیتی وزیر وہ انچارج وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بہت جلد بنگلور کے بعد دہلی اور پنجاب کے لیے بھی یہاں سے پروازیں شروع کی جائیں گے۔