ETV Bharat / bharat

'بنارس برآمدات کا مرکز بنے گا' - مودی نے بنارس کو ترقی دینے کا تقین دیا

'وارانسی کی ساڑی، دست کاری، ڈیری، مچھلی و مدھو مکھی پروری کے کاروبار کے لیے بھی نئے امکانات کے دروازے کھلیں گے'۔

'برآمدات کا مرکز بنے گا بنارس'
'برآمدات کا مرکز بنے گا بنارس'
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 9:39 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی کو دنیا کی رغبت کا مقام بتاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ 'خود کفیل بھارت'اسکیم کے تحت اس قدیم مذہبی شہر کو ملک میں برآمدات کے ایک بڑے مرکز کے طور پرترقی دی جائے گی ۔ اس کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے کے مختلف رفاہی و سماجی،مذہبی اور تجارتی تنظیموں کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اس بحران میں وارانسی میں خدمت خلق کا نیا روپ دیکھنے کو ملا ہے اور حالات کے موافق ہوتے ہی وارانسی کی پرانی رونق بھی تیزی سے واپس لوٹے گی۔اس دوران انہوں نے خدمت خلق کرنے والے افراد کی سراہنا کی۔

وزیر اعظم نے وارانسی میں تقریبا 8ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات والے مختلف پروجکٹز پر جاری کام کا ذکر رکتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے علاقے کی صورتحال میں بلاشبہ بہتری آئے گی۔ حکومت کے حال کے فیصلوں کے بعد یہاں کی ساڑی،دست کاری، ڈیری، مچھلی و مدھو مکھی پروری کے کاروبار کے لئے بھی نئی امکانات کے دروازے کھلیں گے۔اس میں کسانوں اور نوجوانوں کو بڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

مودی نے کہا کہ میں کسانوں، نوجوان ساتھیوں سے یہ اپیل کرونگا کہ اس قسم کے کاروبار سے وابستہ ہوں ہم سبھی کی کوششوں سے ہمارا وارانسی بھارت کے ایک بڑے برآمدات کے ہب کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا شہر کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی تاریخی اور مذہبی مقامات کی ترقی و مرمت کے لئے کروڑوں روپئے کے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ 'بابا بھولے'اور گنگا کے آشیرواد سے کورونا کو شکست دے کر آگے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیںجیسلمیر میں نیرو مودی کی چار کمپنیوں کو ای ڈی نے منسلک کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.