ETV Bharat / bharat

'سکھ فار جسٹس پر پابندی عائد کی جائے' - سکھ فار جسٹس

بیرون ممالک سے ہندوستان مخالف سرگرمیاں چلارہی سکھ فار جسٹس نامی تنظیم پر ہندوستان نے گزشتہ 10 جون کو پابندی عائد کر دی تھی۔

جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 7:34 PM IST

بھارت نے پاکستان سے اس کے یہاں سرگرم خالصتان حامی دہشت گرد تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیرون ممالک سے ہندوستان مخالف سرگرمی چلارہے اس تنظیم پر ہندوستان نے گزشتہ 10 جون کو پابندی عائد کی تھی۔
کرتارپور گلیارے کے بارے میں پاکستان کے ساتھ واگھہ بارڈر میں ہوئی دوسرے مرحلے کی بات چیت کے دوران ہندوستان نے یہ مطالبہ کیا۔
بات چیت میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس نےنامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان اس مطالبہ کو مضبوطی کے ساتھ رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ پاکستان اس پر کارروائی کرے۔‘
اس سے پہلے وزارت خارجہ نے بات چیت کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی زمین سے ہندوستان مخالف سرگرمیاں نہیں ہونے دے گا۔
مسٹر داس نے کہا کہ ’’ہم چیزوں پر یقینی طور سے سخت نظر رکھیں گے اور آج ہوئی بات چیت کے مطابق اقدام کریں گے۔ اس میں تساہلی کا کوئی رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھیں گے۔‘‘
بات چیت کےایک دن پہلے پاکستان نے خالصتان حامی گوپال سنگھ چاؤلہ کو کرتار گلیارے سے متعلق سرکاری پینل سے ہٹادیا گیا لیکن چاؤلا کی جگہ ایک نئے رکن امیر سنگھ کو پینل میں جگہ دی ہے۔ ہندوستان نے چاؤلہ کو پینل میں رکھنے کی مخالفت کی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.