ETV Bharat / bharat

بلیا قتل کیس: کلیدی ملزم 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

اترپردیش کے ضلع بلیا کے درجن پور گاؤں میں قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ کو آج 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

بلیا قتل کیس: کلیدی ملزم 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں
بلیا قتل کیس: کلیدی ملزم 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 3:35 PM IST

دھیریندر کو اترپردیش پولیس کی ایس ٹی ایف نے لکھنؤ کے جنیشور پارک سے گرفتار کیا تھا، اس کے بعد ملزم کو بلیا کوتوالی لایا گیا، جہاں آج اسے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، اتوار کو بلیا قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ سمیت 5 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں پالی ٹیکنک چوراہے کے نزدیک سے دھیریندر کو گرفتار کیا تھا، اس معاملے میں نامزد ملزم سنتوش یادو و امرجیت یادو کو بلیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے، تینوں کی گرفتاری پر 50-50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیا قتل کیس: بی جے پی کے صدر کا ایم ایل اے کو انتباہ

پولیس نے ابھے سنگھ اور دھرمیندر سنگھ کو وارانسی سے گرفتار کیا ہے، اس ضمن میں پولیس ابھی تک 10 افراد کو گرفتار کرچکی ہے، ایس ٹی ایف نے اتوار کی دیر رات دھیریندر کو بلیا پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

گذشتہ 15اکتوبر کو درجن پور گاؤں میں راشن کی دوکان کے سلسلے میں دھیریندر نے جئے پرکاش کے سینے میں گولی مار دی تھی اور فرار ہوگیا تھا، سابق فوجی دھیریندر بی جے پی حامی ہے اور بیریا سے پارٹی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ اس کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

دھیریندر نے ایس ڈی ایم اور پولیس سرکل افسر کے سامنے گولی ماری تھی۔ وزیر اعلی نے اس حادثے کے بعد دونوں افسران کو فوری اثر سے معطل کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.