ETV Bharat / bharat

چندر شیکھر کی پارٹی اترپردیش کی سبھی نشستوں پر لڑے گی انتخاب - یو پی 2022 اسمبلی انتخابات

نئی پارٹی کی تشکیل کے اعلان کے بعد آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر 'راون' نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ 2022 میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی سبھی نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔

چندر شیکھر کی پارٹی اتر پردیش کی سبھی نشستوں پر لڑے گی انتخاب

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 8:21 AM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر نے سیاسی پارٹی کا اعلان کیا اس پارٹی کا نام آزاد سماج پارٹی رکھا گیا ہے، اس کے بعد منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے متفقہ طور پر چندر شیکھر آزاد کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔

چندر شیکھر کی پارٹی اتر پردیش کی سبھی نشستوں پر لڑے گی انتخاب

آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ پارٹی تشکیل دینی پڑی۔ ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوششیں، بڑھتی بے روزگاری، تعلیم، صحت، شہریت اور معیشت پر حکومت ہر جگہ ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکومت آمرانہ ایجنڈے کو لوگوں پر مسلط کر رہی ہے اور اگر کوئی حکومت کے ایجنڈے کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ایسے میں ان کی پارٹی سیاسی طور پر لڑے گی۔

چندر شیکھر نے کہا کہ بہوجن سماج کے پاس خود 85 فیصد ووٹرز ہیں ایسی صورتحال میں انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے، آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی سنہ 2022 میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

چندر شیکھر آزاد نے مزید کہا کہ وہ این پی آر کے حق میں نہیں ہیں اور ایک ایک کارکن سمیت تمام لوگوں کو این پی آر کے بارے میں معلومات فراہم کرائیں گے، اور وہ این پی آر کو کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے، این پی آر کے نام پر حکومت جو سازش کر رہی ہے اس کو بھی کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.