ETV Bharat / bharat

'این ڈی اے کو اکثریت ملنے سے ایودھیا تنازعہ حل ہوا' - رام جنم بھومی تنازعہ

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا، آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 ( اے ) کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جوڑی نے ختم کر دیا۔

'این ڈی اے کو اکثریت ملنے سے ایودھیا تنازعہ حل ہوا'

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 10:41 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہاکہ گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد کو عظیم اکثریت ملنے کا نتیجہ ہےکہ آرٹیکل 370 ، رام جنم بھومی تنازعہ اور تین طلاق کو ختم کیاجاسکا۔

نڈا نے جمعہ کو ریاست بہار کے ہسوا میں بی جے پی امیدوار انیل سنگھ کے حق میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بہار کی 40 میں سے 39 سیٹیں اور پورے ملک سے ملی عظیم اکثریت کانتیجہ ہے کہ اٹوٹ بھارت کی تعمیر میں روکاوٹ رہے۔ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 ( اے ) کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جوڑی نے ختم کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ آرٹیکل کے نظموں کو ختم کرنے سے جموں ۔ کشمیر اور ملک کے بقیہ حصوں کا فاصلہ ختم ہو ا ہے۔

بی جے پی صدر نے کہاکہ کانگریس نے کئی برس تک رام جنم بھومی تنازعے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی لیکن گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو ملی عظیم اکثریت اور مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد ہی اجودھیا میں سالوں سے زیر التوا رام جنم بھومی تنازعہ کا حل نکال لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب وہاں رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں سیلاب جیسی صورتحال، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.