ETV Bharat / bharat

ٹی بی سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

پروفیسر زبیر نے بتایا کہ ٹی بی کھانسنے، چھینکنے اور بات کرنے سے ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلتی ہے۔ اس سے ٹی بی کے بیکٹیریا ہوا میں پھیلتے ہیں اور سانس کے ذریعہ دوسرے انسان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ٹی بی
ٹی بی
author img

By

Published : Dec 28, 2019, 11:04 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے انچارج پروفیسر زبیر احمد نے وارڈز کی نرسوں، وارڈ بوائز اور دیگر ملازمین کے لیے 2 روزہ ٹی بی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ٹی بی کیا ہے، یہ کیسے پھیلتی ہے، اس کی روک تھام کیسے کی جائے اس سے متعلق امور کی جانکاری دی گئی۔

پروفیسر زبیر نے بتایا کہ ٹی بی کھانسنے، چھینکنے اور بات کرنے سے ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلتی ہے۔ اس سے ٹی بی کے بیکٹیریا ہوا میں پھیلتے ہیں اور سانس کے ذریعہ دوسرے انسان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس شخص کو ٹی بی ہو اسے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھک کر رکھنا چاہئے، بیکٹیریا اسی ماسک میں جمع ہوجائیں گے اور وہ ہوا میں نہیں پہنچ سکیں گے۔ ہر دن نیا ماسک استعمال کرنا چاہئے اور استعمال شدہ ماسک کو ہر دن جلادینا یا دفن کردینا چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹی بی کے مریض کو زمین پر نہیں تھوکنا چاہئے۔ وہ کسی ایسے برتن میں تھوکیں جس میں چونا یا راکھ ہو اور اسے ہردن زمین میں دفن کردیں۔

پروفیسر زبیر نے کہا کہ ٹی بی کی فوری تشخیص اور اس کا علاج ہی اسے پھیلنے سے روکنے کا واحد طریقہ ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگر کسی شخص کو زیادہ دنوں تک مسلسل کھانسی آئے اور بخار رہے تو اسے ٹی بی کی جانچ کرانا چاہیے۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Dec 28 2019 6:45PM

ٹی بی کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 28دسمبر(یو این آئی) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے انچارج پروفیسر زبیر احمد نے وارڈوں کی نرسوں، وارڈ بوائے اور دیگر ملازمین کے لئے دو روزہ ٹی بی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ٹی بی کیا ہے، یہ کیسے پھیلتی ہے، اس کی روک تھام کیسے کی جائے اور متعلقہ امور کی جانکاری انھیں دی گئی۔

پروفیسر زبیر نے بتایا کہ ٹی بی کھانسنے، چھینکنے اور بات کرنے سے ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلتی ہے۔ اس سے ٹی بی کے بیکٹیریا ہوا میں پھیلتے ہیں اور سانس کے ذریعہ دوسرے انسان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس شخص کو ٹی بی ہو اسے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھک کر رکھنا چاہئے، بیکٹیریا اسی ماسک میں جمع ہوجائیں گے اور وہ ہوا میں نہیں پہنچ سکیں گے۔ ہر دن نیا ماسک استعمال کرنا چاہئے اور استعمال شدہ ماسک کو ہر دن جلادینا یا دفن کردینا چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹی بی کے مریض کو زمین پر نہیں تھوکنا چاہئے۔ وہ کسی ایسے برتن میں تھوکیں جس میں چونا یا راکھ ہو اور اسے ہردن زمین میں دفن کردیں۔

پروفیسر زبیر نے کہاکہ ٹی بی کی فوری تشخیص اور اس کا علاج ہی اسے پھیلنے سے روکنے کا واحد طریقہ ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگر کسی شخص کو زیادہ دنوں تک مسلسل کھانسی آئے اور بخار رہے تو اسے ٹی بی کی جانچ کرانے کے لئے ڈاٹس (DOTS) سنٹروں پر ضرور جانا چاہئے۔

یو این آئی ۔ظ ا

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.