ETV Bharat / bharat

کورونا سے ہلاک شخص کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے سے تدفین میں تاخیر - kolkata medical college and hospital

کولکاتہ میں اس سے قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔ ایک اور مریض کو جس کی موت بھی کورونا سے ہی ہوئی تھی، کو تقریباً 48 گھنٹے نجی اسپتال کے فریزر کے اندر رکھا گیا تھا، کیونکہ حکام کی طرف سے اس کی تدفین کے لئے کوئی مدد نہیں گئی۔

awaiting coronavirus report, kin keep man's body at shop for about 15 hrs in Kolkata
کورونا سے متوفی شخص کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے سے تدفین میں تاخیر
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 9:32 AM IST

شمالی کولکاتہ میں کورونا مریض کی لاش کو اس کے اہل خاندان نے تقریبا 15 گھنٹوں تک ایک دکان کے اندر رکھا۔

لواحقین کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹرز نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ زیر التوا ہے۔

لواحقین کے مطابق وہ بدھ کی رات مریض کو کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال لے گئے تھے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ الٹاڈنگا میں ایک سویٹ میٹ شاپ کے 55 سالہ مالک کو کووڈ 19 انفیکشن کا ٹیسٹ کرایا گیا اور شام کو لیبارٹری سے واپس آنے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

ہلاک شدہ کے بھائی نے بتایا ہے کہ 'ہم رات دس بجے کے قریب لاش اسپتال سے واپس لائے اسے دکان میں رکھا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہم سب سڑک پر سوئے تھے'۔

مقامی پولیس تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ 'نجی اسپتال نے کورونا ٹسٹ کا نتیجہ نہ آنے کی وجہ سے لاش کی سرٹیفکیٹ دینے سے انکا کردیا ہے۔ اسی لیے مقامی لوگوں کی جانب سے نعش کو ان کی دوکان سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا'۔

شہری ادارہ اور ریاستی محکمہ صحت کو پولیس اسٹیشن کے ذریعہ آگاہ کیا گیا تھا اور اس شخص کی لاش کو اگلے دن دوپہر ایک بجے کے قریب سپرد خاک کردیا گیا۔

ریاست کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بعد ان کے گھر اور اس کے آس پاس کے علاقے کو صاف ستھرا کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.