کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست میں جرائم کے مسلسل بڑھتے واقعات کے سلسلے میں یوگی حکومت پر طنز کیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ 'جرم کی وارداتوں پر روک لگانے میں یوپی حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے'۔
واڈرا نے ریاستی حکومت پر بلند شہر میں ہوئے اغوا کے سلسلے میں سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ وہ جرائم روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اترپردیش میں جنگل راج پھیلتا جارہا ہے۔ کرائم اور کورونا کنٹرول سے باہر ہے۔بلند شہر یں دھرمیندر چودھری جی کا آٹھ دن پہلے اغوا ہوا تھا۔کل ان کی لاش ملی'۔
انھوں نے کہا ہےکہ 'کانپور ،گورکھپور،بلند شہر،ہر واردات میں امن و قانون کی سستی ہے اور جنگل رات کی علامت ہے۔پتہ نہیں حکومت کب تک سوتی رہے گی'۔