ETV Bharat / bharat

اٹل بہاری واجپئی کا 96 واں یوم پیدائش آج

سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کو ملک بھر میں 'گڈ گورننس ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اٹل بہاری واجپئی ملک کے تیرہویں وزیراعظم تھے۔

اٹل بہاری واجپائی ملک کے تیرہویں وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک  تھے

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 8:01 AM IST

Updated : Dec 25, 2020, 8:13 AM IST

اٹل بہاری واجپئی 25 دسمبر 1924 کو کرشنا دیوی اور کرشنا بہاری واجپئی کے گھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1939 میں بی جے پی کے نظریاتی سرپرست راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

سنہ 1942 میں اٹل جی اور ان کے بھائی کو بھارت چھوڑو تحریک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور سنہ 1951 میں انہیں آر ایس ایس کے ذریعے کہا گیا کہ وہ بھارتیہ جن سنگھ کے لیے کام کریں۔

اٹل بہاری واجپائی ملک کے تیرہویں وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک  تھے
اٹل بہاری واجپائی ملک کے تیرہویں وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے

وہ پانچ برس بعد لوک سبھا میں واپسی سے قبل 1962 میں 37 برس کی عمر میں راجیہ سبھا میں داخل ہوئے۔ اگلی چار دہائیوں میں وہ نو بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔

اٹل بہاری واجپئی ملک کے تیرہویں وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ بشنوئی نے اٹل بہاری واجپئی کے بارے میں لکھا تھا کہ 'وہ ایک نظریاتی سیاستداں، بہترین مقرر اور پورے سیاسی ماحول میں سب سے عقلمند سیاستدان تھے، ہمیشہ ان کا کام ان کی بات سے زیادہ بولتا تھا'۔

وزیراعظم واجپئی کے اعزاز میں آج کے دن ک 'گڈ گورننس ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے

خیال رہے کہ 25 دسمبر سنہ 1924 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئے واجپئی راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک سرگرم رکن تھے اور ساتھ ہی ساتھ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تاسیسی اراکین میں سے ایک تھے۔

انہیں اپنی فصاحت پسندانہ مہارت کی وجہ سے جانا جاتا تھا، وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے رکن رہے، انہوں نے سنہ 1991 سے سنہ 2009 تک ایوان زیریں سے لکھنؤ کی نمائندگی کی۔

سیاست کے علاوہ واجپئی ایک ممتاز ادیب تھے اور انہوں نے متعدد نظمیں قلمبند کیں۔

سنہ 2004 میں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی کے عدم استحکام کی وجہ سے وہ فعال سیاست سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

سنہ 2015 میں واجپئی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازا گیا تھا۔

بی جے پی کے تجربہ کار رہنما 16 اگست 2018 کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ 25 دسمبر واجپئی کے اعزاز میں 'گڈ گورننس ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2020, 8:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.