انڈونیشیا کی شمالی ریاست سماترا میں پیر کی دیر رات ایک بس گہری کھائی میں گرگئی، جس کی وجہ سے کم از ا 24 افراد کی موقع پر موت ہوگئی، جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ مقامی میڈیا نے منگل کو اس بات اطلاع دی، کہا جارہا ہے کہ بس میں کل 37 افراد سوار تھے۔
اس حادثہ میں 24 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 13 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو نیپال کے سندھوپال چوک ضلع میں ایک بس حادثہ ہوا تھا، جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی تھی، اور 16 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ زمبابوے کی سرحد پر موزمبیق جوڑنے والے شاہراہ پر مشرقی صوبہ مشانا لینڈ کے مٹوكو شہر میں ایک منی بس کے ٹائر پھٹنے سے ہونے والے حادثے میں 11 افرد کی موت ہوگئی تھی، اور 15 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔