کرناٹک کے ضلع یادگیر پنچایت کے رکن مرلنگپا کرنال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
کرناٹک کے ضلع یادگیر پنچایت کے رکن مرلنگپا کرنال کی عوام میں بہت مقبولیت تھی، لیکن ان پر کس نے قاتلانہ حملہ کیا؟ ابھی تک تفتیش چل رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ یادگیر کے منی ودھان سبھا روڈپر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ وار کار میں آئے اور انہوں نے تیز ہتھیار سے ان پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔
مرلنگپا کرنال کو پہلے یادگیر کے سرکاری اسپتال میں شریک کرایا گیا۔ یہاں سے انہیں رائچور کے لئے روانہ کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کی اطلاع کے مطابق شورا پور تعلقہ کے رکن اسمبلی راجو گوڈا کے نہایت قریبی رہے مرلنگپا پر پرانی دشمنی کے تحت قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
یادگیر سپرنٹنڈنٹ اف پولیس رشی کیش بھگوان نے واردات کا معائنہ کیا اور یادگیر سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔