ETV Bharat / bharat

آسام کی پہلی مسلم خاتون وزیراعلیٰ کا انتقال - آسام کی خبر

سابق وزیر اعلی پیر کے روز آسٹریلیا میں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں۔

آسام: پہلی مسلم خاتون وزیر اعلی انورا تیمور کا انتقال

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 7:20 AM IST

Updated : Sep 29, 2020, 7:27 AM IST

آسام کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعلیٰ سیدہ انورہ تیمور 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ 4 برس سے آسٹریلیا میں اپنے بیٹے کے ساتھ قیام پذیر تھیں۔

انورہ تیمور سات ماہ کے لیے آسام کی وزیر اعلی منتخب ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ 4 مرتبہ جورہرٹ سے رکن اسمبلی اور 2 مرتبہ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان بھی منتخب ہوئی تھیں۔

سابق وزیر اعلی پیر کے روز آسٹریلیا میں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں۔

انہوں نے 6 دسمبر 1980 کو آسام کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا اور تقریبا سات ماہ تک خدمات انجام دیں۔

ان کی موت کی خبر سنتے ہی آسام کے گورنر جگدیش موکھی اور آسام کے وزیر اعلی سربانندا سونوال نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 7:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.