اس پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'آرمی چیف نے جو بھی بات کہی ہے، وہ کہہ کر مودی حکومت کمزور قرار دے رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر آرمی چیف نے جو بات کہی ہے وہ سچ ہے تو حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے وزیر اعظم مودی اپنے ویب سائٹ پر لکھتے ہیں کہ ایمرجنسی کے دور میں انہوں نے بطور طالب علم حصہ لیا تھا تب بھی طلبا نے ایمرجنسی میں حصہ لیا تھا تو ان کے بیان کے مطابق وہ بھی غلط ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان کے بیان سے حکومت کی بے عزتی ہو رہی ہے۔'
انگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'میں جنرل صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن رہنما وہ بھی نہیں ہوتا ہے جو اپنے حامیوں کو فرقہ وارانہ تشدد اور نسل کشی کی اجازت دیتا ہے۔ کیا آپ مجھ سے تفاق کرتے ہیں جنرل صاحب؟'