انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو دو حصوں میں تبدیل کرنا اور اسکے خصوصی موقف 370 کو ختم کرنا حکومت کی نا اہلی ہے۔ اور اسکے نتائج مستقبل میں سنگین ہوسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عددی طاقت اور اکثریت کی بنیاد پر آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو ملک میں لاگو کرنا چاہتی ہے۔
حکومت نے جموں کشمیر کو ایک قید خانہ میں تبدیل کردیا اور علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا۔
اسد اویسی نے کہا کہ حکومت نے دستور کی دھجیاں اڑادی ہیں۔
اس ضمن میں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ اقدام دستوری معاہدہ کی خلاف ورزی ہے،اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ صحیح فیصلہ دے گا۔