ETV Bharat / bharat

نماز تراویح گھر میں ہی ادا کرنے کی اویسی کی مسلمانوں سے اپیل - مسلمانوں سے اویسی کی اپیل

کورونا وائرس کے بحران کے دوران ماہ مقدس رمضان کی ٓآمد ہوا چاہتی ہے، اس کے پیش نظر مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے تراویح کی نماز اپنے گھروں میں ہپی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

نماز تراویح گھر میں ہی کرنے کی اویسی کی مسلمانوں سے اپیل

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 12:36 PM IST

اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ جامعہ نظامیہ کے ایک بیان میں حیدرآباد کے مفتیان اور علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ آنے والے ماہ مقدس کے دوران لوگ گھر میں ہی تراویح کی نماز ادا کریں، بیشک یہ احکامات نہ صرف ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لیے ہیں بلکہ ملک گیر سطح پر ان پر سختی سے عمل کیا جانا ہے'۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے ملک بھر میں کسی بھی مذہبیئ مقامات پر جمع ہونے یا کسی مذہبی تقریب کے انعقاد پر پابندیاں ہیں، اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے اکٹھا ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، یہ نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی تقریبات پر پابدنیاں ہیں بلکہ دیگر مذاہب میں ان احکامات کا اطلاق لازمی ہے۔

راوں ماہ میں شب برآت کے موقعے پر سبھی مسلمانوں کو گھروں میں ہی رہ کر عبادات ومناجات کرنے کی اپیل کی گئی تھی، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مذہبی مقامات پر جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.