اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع کے کوٹ پیڈ کے قریب اتوار کی رات مسافروں کو لے جانے والی پک اپ وین حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے مسافروں میں زیادہ تر خواتین ہیں، ان سبھی کی شناخت چھتیس گڑھ کے کولچا گاؤں کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب اڈیشہ کے سندھی گوڈا گاؤں سے پک اپ وین چھتیس گڑھ جا رہی تھی اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور توازن نے اپنا توازن کھو دیا جس کے بعد پک اپ وین پلٹ گئی عینی شاہد کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار سے جا رہی تھی۔
اس حادثے میں 10 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، 15 زخمیوں کو کوٹ پیڈ کے اسپتال لے جایا گیا، زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پرپہنچی اور سبھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ اس معاملے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
کوراپٹ کے ڈی ایم مدھوسودن مشرا نے بتایا 'مسافر اڈیشہ کے سندھی گوڈا سے چھتیس گڑھ کے کولچا گاؤں جارہے تھے۔ وہ ایک رشتہ دار کی سوگ کی رسم میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جارہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔'