سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ ریاست کنور ڈیفنس کور (ڈی ایس سی) سے فوج کی چھ ٹکڑیاں وائناڈ، کلپیٹّا، کنور، اِرٹّی، تھمارس سیری اور وراج پیٹ۔کرگ روانہ کی گئی ہیں۔
فوج کی تین ٹکڑیاں پینگوڈے ملیٹری اسٹیشن سے الپوزہ، پتھنم تٹّھی اور ارنا کلم بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پینگوڈے فوجی اڈے پر فوج کی دو ٹکڑیاں تیار رکھی گئی ہیں۔
فوج کی ایک ٹکڑی میں ایک سرکاری، تین جونیئر کمیشن افسر (جے سی او) اور دیگر رینک کے 55 جوان ہوتے ہیں۔