گورنر نے ٹویٹ کیا،’ میں نے مقررین کی جانب سے رکھے گئے نکات پر ردعمل ظاہر کیا تھا اور میں آئین کی دفاع اور تحفظ کے لیے پابند عہد تھا لیکن افکار و خیالات کے تنوع کی وجہ سے اسٹیج پر آکر لوگوں کا درمیان میں ہی میری تقریر کو روکنا غیر آئینی ہے‘۔
معروف مورخ اور پدم بھوشن اعزاز یافتہ پروفیسر عرفان حبیب نے اسٹیج پر آکر گورنر کی تقریر پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے گورنر کے اے ڈی سی اور سکیورٹی اہلکارکو بھی دھکا دیا۔
آئی ایچ سی کے 80 ویں نشست کے دوران مسٹر حبیب نے شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے کچھ نکات پر اپنا موقف رکھا لیکن جب گورنر خان نے انہی نکات پر بولنا شروع کیا تو انہوں نے گورنر کو بولنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ ایک ویڈیو میں مسٹر حبیب گورنر کو روکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔