ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: علاج کے دوران عاقب کی موت - gtb hospital

دہلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں علاج کے دوران عاقب نام کے ایک لڑکے کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

علاج کے دوران عاقب کی موت
علاج کے دوران عاقب کی موت
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 4:36 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 10:27 PM IST

جی ٹی بی ہسپتال میں عاقب نامی 18 برس کے لڑکے کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ نے بتایا کہ 24 فروری کی شام بھجن پورا میں ہوئے تشدد میں عاقب کے سر میں جوٹ لگی تھی، اس کے بعد اسے جی ٹی بی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

علاج کے دوران عاقب کی موت

ڈاکٹرز نے اس کی جانچ کے بعد بتایا کہ عاقب کے سر میں خون جم گیا ہے اس لیے آپریشن ہونا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل اس کا علاج کر رہی تھی۔

پیر کی رات عاقب کی علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔ عاقب کی موت کی خبر ملنے پر اس کے اہل خانہ غمگین ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال میں شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے حمایتیوں اور مخالفین کے درمیان ہوئے تشدد میں 48 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی لوگوں کے گھر اور دوکانیں نظر آتش کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.