کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنوبی دہلی کے کووڈ۔19 کیئر سینٹر میں کام کرنے کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹر جاوید علی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے مرحوم کے اہل خانہ کو تمام ضروری مدد کرنے کی حکومت سے درخواست کی ہے۔
واڈرا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'ڈاکٹر جاوید علی اور تمام ڈاکٹرز جان کی بازی لگا کر اس بحران میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، اسی دوران کورونا سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید وفات پاگئے'۔
انہوں نے لکھا ہے کہ 'ڈاکٹر جاوید کے بارے میں یہ افسوسناک اطلاع ملی۔ وہ ٹھیکے پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے'۔
مزید پڑھیں: کانپورسانحہ کی سپریم کورٹ کے جج سےعدالتی جانچ کرائی جائے: پرینکا
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ 'ڈاکٹر جاوید علی جنوبی دہلی کے ایک کووڈ اسپتال میں ٹھیکے پر کام کر رہے تھے اور وہ مارچ سے ہی مریضوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ وہ کورونا کی زد میں آنے کے بعد وہ وفات پاگئے۔