ETV Bharat / bharat

تاریخ میں پہلی بار مساجد میں نماز ادا نہ کرنے کی اپیل - مساجد میں نماز ادا نہ کرنے کی اپیل

جمعہ کی نماز کے لیے مساجد پوری سے طرح سے آباد ہوتی تھیں لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے سبب ملک کی تاریخ میں پہلی بار مسجدوں میں نہیں بلکہ گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

appeal for not praying in mosques for the first time in history due to coronavirus
تاریخ میں پہلی بار مساجد میں نماز ادا نہ کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:53 PM IST

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو خوف کے سائے میں لے لیا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ملک میں بڑی تعداد میں جانیں جا چکی ہیں۔ چین سے شروع ہوا یہ وائرس رفتہ رفتہ پوری دنیا میں پھیل گیا اور انسانی جانوں میں اپنا نوالہ بناتا گیا۔

appeal for not praying in mosques for the first time in history due to coronavirus
تاریخ میں پہلی بار مساجد میں نماز ادا نہ کرنے کی اپیل

عالم یہ ہے کہ امریکہ، اٹلی اور چین جیسی ملک کی بڑی طاقتیں اس وائرس کی وجہ سے بے بس نظر آرہی ہیں۔

اس وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک پوری کوشش میں لگے ہیں۔ ملکوں کو لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ بھارت بھی لاک ڈاؤن کے دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت کو بھی کورونا وائرس کے خطرات کا پوری طرح سے اندازہ ہے۔اسی لیے لاک ڈاؤن کرکے بھیڑ کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جا سکے۔

مسجدوں میں نماز ادا کرنے کے لیے نمازی بھی اب اکیلے ہی اپنے گھروں میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ ملک میں تمام علماء کرام بھی جمعہ کی نماز اپنے گھر میں ہی ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ حالانکہ مسجدوں میں نماز ہوگی لیکن تعداد بہت کم ہوگی۔ محض امام مؤذن اور مسجد سے منسلک ایک دو لوگ ہی مسجد میں نماز ادا کریں گے ۔

صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں علماء کرام جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کرنے کے بجائے گھر پر نماز پڑھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.