ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش حکومت کو سپریم کورٹ سے ایک اور دھچکا

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:41 PM IST

ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ کمار کے مسئلہ پر سپریم کورٹ نے اے پی حکومت کو ایک اور دھچکا لگایا ہے کیونکہ عدالت عظمی نے رمیش کو اس عہدہ پر برقرار رکھنے اور اے پی ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلہ پر کسی بھی قسم کی روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔

اے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے دھکہ
اے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے دھکہ

ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی زیرقیادت بنچ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ پرروک لگانے سے انکار کردیا۔

اے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے دھکہ
اے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے دھکہ

ابتدا میں ریاستی حکومت کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی،راکیش دھون نے دلائل پیش کئے اور اے پی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس،انتخابات کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کے مسئلہ پر ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کو مکمل خلاف قرار دیا۔سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

بنچ نے کہا کہ اس مسئلہ پر حکومت کی جانب سے آرڈیننس کی اجرائی میں حکومت کی نیت صاف نظر نہیں آتی۔قبل ازیں ہائی کورٹ نے رمیش کمار کو ریاستی الیکشن کمشنر کے طورپر برقراررکھنے کے احکام جاریکئے تھے تاہم جگن حکومت نے ان کی تقرری کو غلط قرار دیا تھااور سپریم کورٹ سے رجو ع ہوئی تھی۔

دوسری طرف بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں نے بھی سپریم کورٹ میں نماگڈہ کے معاملہ میں کیوٹ عرضی داخل کی تھی۔ ادارہ جات مقامی کے انتخابات کو ملتوی کرنے نماگڈہ کے فیصلہ کے بعد اے پی حکومت نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے نماگڈہ کو ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدہ سے برخواست کردیا تاہم ہائی کورٹ نے اس آرڈیننس کے ساتھ ساتھ نماگڈہ کی جگہ کناراج کی تقرری کے لئے جاری کردہ سرکاری احکام کو منسوخ کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.