انلاک ون کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ گفتگو میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق مقننہ کے جاری بجٹ اجلاس کی وجہ سے ہی ریڈی غیر حاضر تھے۔
آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بدھ کے روز (17 جون کو) وزیراعظم نریندر مودی کے ویڈیو کانفرنس سے شرکت تو نہیں کی، لیکن نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ 'وزیراعلی نے لاک ڈاؤن اور ان لاک اقدامات سے متعلق مختلف امور پر مرکز کو خط لکھا ہے'۔
تاہم اس خط کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔
جب وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنس چل رہی تھی اسی وقت جگن ریڈی اپنی رہائش گاہ سے مقننہ دفتر روانہ ہوئے۔