ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش کے رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا - رکن اسمبلی کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش

اس ماہ کی 10 تاریخ کو وہ امریکہ سے لوٹے، رکن اسمبلی نے آنے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تب ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

آندھراپردیش کے رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 6:11 PM IST

آندھراپردیش کے رکن اسمبلی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ریاست آندھراپردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کے شری نواس راو کووڈ-19 میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

مذکورہ رہنما وجئے نگرم کے حلقے شرونگاوراو کوٹہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ پچھلے تین روز سے ان کی طبیعت خراب تھی آج انھوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔وہ کورونا مثبت پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس ماہ کی 10 تاریخ کو وہ امریکہ سے لوٹے،رکن اسمبلی نے آنے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تب ان کی رپورٹ منفی آئی۔

جس کے بعد رکن اسمبلی نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تاہم افسران نے انھیں بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ البتہ انھوں نے حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

رکن اسمبلی کے گن مین بھی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ محکمہ صحت نے رکن اسمبلی کے افراد خاندان کو کوارنٹائن ہونے اور ٹیسٹ کرانے کے لیے کہا ہے۔

آندھراپردیش میں کورونا میں مبتلا ہونے والے یہ پہلے رکن اسمبلی ہیں، جبکہ تلنگانہ میں تین ارکان اسمبلی اور دو کانگریس رہنما اس وبا میں کی لپیٹ میں آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.