ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: پولیس کورونا کے مریض کو کشتی پر لے جانے پر مجبور

اطلاع کے مطابق اس علاقے میں بارش کے بعد گاؤں میں سیلاب آچکا ہے۔ کشتی کا بندوبست ضلع کے نگرم گاؤں کے ایک سب انسپکٹر نے کیا۔

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 1:47 PM IST

andhra pradesh police use boat to take covid-19 patient to hospital
مریضہ کو اسپتال لے جانے کے لئے کشتی کا استعمال

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دودڈا ورام گاؤں کی پولیس نے کورونا وائرس سے متاثر مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے ایک کشتی کا استعمال کیا۔

ویڈیو

اطلاع کے مطابق اس علاقے میں بارش کے بعد گاؤں میں سیلاب آچکا ہے۔ کشتی کا بندوبست ضلع کے نگرم گاؤں کے ایک سب انسپکٹر نے کیا۔

محمکہ صحت کے مطابق ریاست آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے کیسز 3.5 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئے۔

گزشتہ تین دن میں 7،895 نئے کیسیز کا اضافہ ہوا۔ جبکہ ریاست میں مزید 93 ہلاکتوں کی اطلاع ملی۔

اب تک 32.38 لاکھ ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد بھی انفیکشن پوزیٹی ویٹی شرح 10.91 فیصد ہوگئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح میں بھی 73.36 فیصد بہتری دکھائی گئی ہے۔

بتادیں کہ بھارت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور بھارت اس تعداد کو عبور کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک ہو گیا ہے۔

دنیا میں اس وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر امریکہ میں اب تک 56،67،112 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور1،76،353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 35،82،362 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69،239 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 30،44،940 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 57989 مریض صحت مند ہوئے جس سے کوروناکے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22،80،566 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 74.89 فیصد ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.