ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش بجٹ سیشن کا آغاز - فلاحی اسکیمز

گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ پچھلے ایک سال کے دوران کیے گئےحکومت کےفلاحی اسکیمز سے عوام خوش ہے۔

آندھراپردیش بجٹ سیشن کا آغاز
آندھراپردیش بجٹ سیشن کا آغاز
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 1:45 PM IST

آندھراپردیش بجٹ سیشن کا آغاز منگل کو گورنر وشوابھوشن ہری چندن کے ویڈیو کانفرنس خطاب سے ہوا۔

گورنر نے دعوی کیا کہ جگن حکومت گزشتہ ایک سال کے دوران بیشتر فلاحی اسکیمات پر عمل کررہی ہے۔عوام،ایک سال کے دوران کیے گئے فلاحی اسکیمات پر خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالیاتی سال 2019-20میں ترقی کی شرح 8.16فیصد حاصل کی گئی ہے۔

زراعت اور اس سے متعلق شعبہ جات میں ترقی توقع ہے کہ 8فیصد ہوگی۔صنعتی شعبہ کی ترقی کی شرح پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے راج بھون سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40فیصد اسکیمات جن کا وعدہ انتخابات میں نہیں کیاگیا تھا پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاگیا۔

اس سال بیشتر اسکیمات کے ذریعہ 3.98کروڑ افراد کو فائدہ پہنچا۔گذشتہ سال کے مقابلے اس سال فی کس آمدنی میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور بہبود کے لئے اماں بڈی اسکیم سے 3.98کروڑ افراد کو فائدہ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ صحت کی اسکیم کے تحت 6.25لاکھ افراد کو 1534کروڑ روپئے سے فائدہ پہنچا اور بچوں کو تغذیہ کے لئے جگن انا گورومدو اسکیم کے لئے 1105کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے۔

گورنر نے کہا کہ جگن انا وستی دیوننا اسکیم کے تحت 3857کروڑروپئے صرف کئے گئے تاکہ طلبہ کو قیام کی سہولت پہنچائی جاسکے۔گورنر نے دعوی کیا کہ حکومت نے ڈوارکار گروپس کی خواتین کیلئے صفر فیصد سود والی قرض کی اسکیم ر،عیتو بھروسہ اسکیم، وائی ایس آرواہنامترا اور وائی ایس آرمتسی کاریالو بھروسہ اسکیم جیسی انقلابی اسکیمات متعارف کی ہے۔

گورنر نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 15ہزار معائنے ہر دن کئے جارہے ہیں اور لاک ڈاون کے دوران مہاجر مزدوروں اور غریبوں کو مالی امداد فراہم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت قولدار کسانوں کو فائدہ پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ واری سطح پر 147وائی ایس آراگری کلچر لیبارٹریز قائم کی گئی ہین تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ہر ضلع کی سطح پر 13لیابس بھی قائم کئے گئے ہیں۔حکومت 7000کروڑروپئے کے صرفہ سے 30لاکھ افراد کو مکانات کے پٹہ جات کی پیشکش پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے نام پر مکانات کے پٹہ جات کا رجسٹریشن کروایاگیا ہے۔چاربرسوں میں 25لاکھ مکانات فراہم کئے جائیں گے اور اگست میں 15لاکھ مکانات کی تعمیر کے کام شروع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ذات،مذہب اور جماعت سے بالاترہوکرفلاحی اسکیمات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے آبپاشی پروجیکٹس پر کہا کہ حکومت نے پانی کی اہمیت پر زور دیا ہے جو دنیا میں اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جل یگنم پروگرام کے تحت 54آبپاشی کے پروجیکٹس کی تعمیر کا نشانہ ہے۔ان میں سے 14پروجیکٹس کی تعمیر عمل میں لائی جاچکی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ولی گونڈہ پروجیکٹ،نیلور بیریج،ومسادھارا اور ومسادھارا ناگاولی دوسرے مرحلہ کے پروجیکٹ کی تکمیل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی واجب الادا 17,904کروڑروپئے کی رقم ادا کردی گئی ہے اور اے پی آئی آئی سی کے ذریعہ 1466کمپنیوں کو اراضی الاٹ کی گئی ہے۔اس کے ذریعہ 36,810 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور 11548 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری ممکن ہوسکی۔وائی ایس آرنووودیا اسکیم چھوٹے اور اوسط درجہ کے تاجروں کے لئے شروع کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.