ETV Bharat / bharat

اناج منڈی ہی بند تو سپلائی کہاں سے ہوگی؟ - اناج منڈی ہی بند

دارالحکومت دہلی کی اناج منڈی سے تقریبا دہلی کے مختلف علاقوں میں اناج سپلائی کیا جاتا ہے لیکن وہیں پر جب تمام دوکانیں بند ہونگی تو پھر سپلائی کیسے ممکن ہوگی۔

anaj-mandi-shop-closed-in-dehli
اناج منڈی ہی بند تو سپلائی کہاں سے ہوگی؟
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:16 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ یہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ضروری اشیاء کی دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم رہائشی علاقوں میں لوگوں کی شکایت ہے کہ دکانداروں کے پاس سامان ہی نہیں ہے اس لیے تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے.

اناج منڈی ہی بند تو سپلائی کہاں سے ہوگی؟
دارالحکومت دہلی کی سب سے بڑی اناج کی تھوک مارکیٹ جہاں پر تمام دکانیں بند ہیں جبکہ دہلی حکومت کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر دکاندار 24/7 بھی دکانیں کھولنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب اناج منڈی ہی بند ہوگی تو پھر سپلائی کی بحالی ہی کیسے ممکن ہے۔

اناج منڈی کے مزدوروں نے بتایا کہ ’جب سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تب سے دکانیں بند ہیں اب نہ تو اپنے گھر جاسکتے ہیں اور نہ ہی یہاں کہیں رہنے کا کوئی ٹھکانہ ہے، سڑکوں پر ہی اپنی راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد تقریبا چھ سو تک پہچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے وہیں صرف دہلی میں اس سے متأثرہ افراد کی تعداد 35 پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.