ETV Bharat / bharat

کورونا سے جیت کر لوٹے بزرگ کا زبردست استقبال

اندور فی الحال کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے جہاں ہر روز کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی ہزار ہو گئی ہے۔

دسف
سدف
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:05 AM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد ایک بزرگ کا ان کے اہل خانہ اور محلے والوں نے زبردست استقبال کیا۔

ویڈیو

اندور فی الحال کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ہر روز کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز ہوگئی ہے، جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی ہزار ہو گئی ہے۔

شہر میں رہنے والے ایک کنبے کے دو بزرگ بھائی کورونا سے متاثر ہوئے، ان میں سے ایک بھائی کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرے بھائی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

صدر بازار تھانہ علاقے میں رہنے والے عرفان احمد جب کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر گھر لوٹے تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور طبی عملے نے بہت اچھے سے خیال رکھا اور وقت پر علاج کیا جس سے آج وہ صحتیاب ہو کر گھر لوٹ آئے ہیں۔

ان کی تیمار داری کر رہے ان کے بیٹے سلمان نے بتایا کی کرونا کوئی بڑی بیماری نہیں ہے اگر صحیح وقت پر اس کا علاج کیا جائے تو کوئی بھی جلد ہی صحتیاب ہو جاتا ہے۔

ان کے بڑے بیٹے اقبال نے بتایا کہ 'جب میرے بڑے والد کو کورونا کی رپورٹ مثبت آئی اور وہ اس دنیا سے وفات کر گئے جس کے بعد میرے والد کا کرونا کا علاج چلا اور وہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹ رہے ہیں میں بتا نہیں سکتا کہ میں آج کتنا خوش ہوں ایسا لگ رہا ہے کہ میرے لیے آج عید کا دن ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.