ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپرنٹس شپ میلہ بانڈی پورہ، نوجوانوں کے لیے صنعتی تربیت کی راہیں ہموار - ITI BANDIPORA

بانڈی پورہ میں وزیر اعظم اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد، نوجوانوں کو صنعتی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور۔

بانڈی پورہ میں وزیر اعظم اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد
بانڈی پورہ میں وزیر اعظم اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 1:33 PM IST

بانڈی پورہ میں وزیر اعظم اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : گورنمنٹ آئی ٹی آئی بانڈی پورہ میں وزیر اعظم نیشنل اپرنٹس شپ میلہ (PMNAM) کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ حکومت ہند کی وزارت برائے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے تحت، جموں و کشمیر اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی ساحل رشید بٹ، مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے میلے کی صدارت کی۔

اس اپرنٹس شپ میلے میں تقریباً 200 نوجوان آئی ٹی آئی ڈپلوما ہولڈر سمیت بانڈی پورہ کے متعدد معروف صنعتی ادارے شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں ڈی آئی سی بانڈی پورہ کے نمائندے اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ سپرانٹنڈنٹ آئی ٹی آئی نے اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر کے روزگار کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے صنعتوں اور ممکنہ اپرنٹسز کو رجسٹریشن اور کنٹریکٹ جنریشن کے مراحل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی آئی سی بانڈی پورہ کے نمائندے نے صنعت کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مقامی نوجوانوں کو اپرنٹس شپ مواقع فراہم کر کے ان کی تربیت میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مہمان خصوصی نے صنعتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں میں مزید نوجوانوں کو شامل کریں اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے آگے آئیں۔ طلباء کو بھی اپنی مہارتوں کو نکھارنے اور بہتر مستقبل کے لیے اپرنٹس شپ اسکیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا پر بیداری پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.