ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سمن گرونگ نے کہا کہ 'جنگ کے دوران انہوں دراس کی ٹولولنگ پہاڑی پر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ 13 روز تک لڑائی کی جس میں انہوں نے مخالفین کے چار فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'وہ جنگ میں لڑائی کے دوران زخمی ہوئے تھے اور علاج کے بعد ان کی جان پچ گئی۔'
سہ روزہ کرگل وجے دیوس کے موقع پر گورنگ، دراس میں تھے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کو کرگل وار میموریل میں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 'ان کی بہادری پر ان کو مرکزی حکومت نے ویر سوریہ انعام سے نوازا۔'