امرواتی کو ہی دارلحکومت برقرار رکھنے کا مطالبہ کرنے والے مزید دو کسان فوت ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویلگاپوڈی کے مقیم اے اپا راو، اور مندڈم کی بی سامراجما کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔
اپا راو نے سات ایکڑ اور سامراجما نے 20 ایکڑ اراضی حکومت کو دی تھی تاکہ امراوتی کو دارلحکومت بنایا جائے۔
بتایا گیا کہ فوت ہوئے مذکورہ کسانوں کے افراد خاندان کو پولیس ہراساں کررہی تھی جس کو لیکر یہ اور بھی زیادہ پریشان ہوگئے جس کی وجہ سے حرکت قلب بند ہوگئی۔ اور وہ انتقال کرگئے۔
قبل ازیں بھی امرواتی کو لیکر احتجاج کرنے کے دوران دو کسان فوت ہوگئے تھے۔