ETV Bharat / bharat

پریاگ راج: افکو پلانٹ میں گیس لیک، دو افسر ہلاک - اتر پردیش کے پریاگراج

پھولپور افکو پلانٹ میں امونیا گیس کے اخراج سے دو افسران کی موت ہوگئی۔ افکو میں تعینات 15 ملازمین کی صحت گیس کی زد میں آنے سے خراب ہوگئی ہے۔

پریاگ راج: افکو پلانٹ میں گیس لیک ہونے کے بعد دو افسر ہلاک

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 10:08 AM IST

اترپردیش کے پریاگ راج میں واقع پھولپور افکو پلانٹ میں گزشتہ رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ امونیا گیس کے اخراج سے دو افسران کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افسران کی شناخت وی پی سنگھ اور ابھیانندن کے طور پر ہوئی ہے۔ افکو میں تعینات 15 ملازمین کی صحت گیس کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ پمپ کے لیکیج کی وجہ سے یوریا پروڈکشن یونٹ میں گیس کے لیک ہونے کا اندیشہ ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کی رات سے پھولپور افکو کے پی 11 یونٹ میں امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔ وہاں موجود افسر وی پی سنگھ اس لیک کو روکنے کے لیے پہنچ گئے لیکن وہ بری طرح جھلس گئے۔ اس کے بعد ایک افسر ابھیانند اسے بچانے کے لیے پہنچا اور وہ بھی جھلس گیا۔ ان دونوں افسروں کو وہاں موجود ملازمین نے باہر نکالا۔

تاہم اس دوران پورا یونٹ امونیا گیس کی زد میں آچکا تھا اور وہاں موجود 15 ملازمین اس کی زد میں آگئے، جن میں سے کچھ لوگ بے ہوش ہوگئے۔ موقع پر پہنچنے والے ماہرین نے صورتحال پر قابو پایا۔

اس حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس پی گنگا پار دھول جیسوال، سی او رام ساگر، ایس ڈی ایم یوراج سنگھ اور یونٹ کے سربراہ محمد مسعود سمیت متعدد افسران امدادی کارروائی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.