ETV Bharat / bharat

مزدوروں کے تعاون کے لیے معروف اداکار بھی پیش پیش

سونوسود کے بعد اب بالی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن اورماہم درگا ٹرسٹ نے اترپردیش کے 1200 مہاجرمزدوروں کو گھرواپس بھیجنے کے لیے پروازوں کا انتطام کیا۔

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:24 PM IST

مزدوروں کے تعاون کے لیے معروف اداکاربھی پیش پیش

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور ماہم درگاہ ٹرسٹ نے اترپردیش کے 1200 مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے تین پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اس سے پہلے اترپردیش کے مختلف مقامات سے ایرکنڈیشن بسوں سے مزدوروں کو ان کے آبائی شہر یا گاوں واپس بھیجا تھا۔ ممبئی میں امیتابھ بچن اور ماہم درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اس کا بندوبست کیا گیا تھا۔

ماہم درگاہ ٹرسٹ کے سعید صابر نے بتایا کہ 800 مزدوروں کا پہلا دستہ آج صبح ممبئی سے پریاگ راج اور دیگر مقام کے لئے روانہ ہو گیا ہے جبکہ باقی لوگ جلد ہی روانہ ہوں گے۔

امیتابھ بچن کے دفتر کے منتظم میں سے ایک نے کہا کہ 'سب کچھ انتہائی خاموشی کے ساتھ کیا جا رہا ہے کیونکہ بچن جی یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس کا پروپیگنڈہ کیا جائے۔ انہیں مہاجر مزدوروں کی حالت زار نے پریشان کردیا ہے جس کے سبب انہوں نے ان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی منصوبہ مزدوروں کو ٹرین سے گھر بھیجنے کیا تھا، لیکن بعد میں ہوائی جہاز سے بھیجنے کا بندوبست کیا گیا۔'

امیتابھ بچن مغربی بنگال، بہار، تامل ناڈو اور کچھ دیگر ریاستوں کے مہاجر کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے کچھ اور پروازوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔

ایک ہفتے قبل انہوں نے اپنی آبائی ریاست اتر پردیش کے مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے 10 بسوں کا اہتمام کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.