خیال رہے کہ اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے امیٹھی میں اے کے 203 کلاشنکوف کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اب امیٹھی کو اے کے کلا شنکوف کے نام سے جانا جائے گا۔ اب یہاں دنیا کی سب سے خطرناک بندوقوں میں سے اے کے کلاشنکوف 203 تیار ہوگی، جو ملک کی شان بڑھائے گی۔
اس سلسلے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھارت کے نام ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے کہاکہ' اس پروجیکٹ کے تحت بھارت روس کے ٹکنالوجی کے علاوہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ پلانٹ میں تیار ہونے والا کلاشنکوف دنیا کی سب بہترین ہتھاروں میں سے ہونگی۔
انہوں نے لکھا کہ اسے کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا اور ملک میں روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔