ETV Bharat / bharat

سیاحوں، یاتریوں کو کشمیر چھوڑنے کی صلاح

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

amarnath-yatra
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 4:05 PM IST

Updated : Aug 2, 2019, 4:47 PM IST

جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتروں اور سیاحوں کو فوری طور پر وادی کشمیر چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔

اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں بڑے شدت پسندانہ حملے کی اطلاع ہے، اس لیے تمام یاتری اور سیاح اپنا سفر مکمل کرکے جلد واپس ہو جائیں۔

amarnath-yatra-pilgrims
گورنر انتظامیہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری۔

ایڈوائزری کے ساتھ ہی آج امرناتھ یاترا روک دی گئی ہے۔

اس سے تھوڑی قبل ہی جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ پاکستان مسلسل وادیٔ کشمیر میں بدنظمی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ سرحد پار سے عسکریت پسندوں کو بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلون نے کہا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے امرناتھ یاتریوں پر شدت پسندانہ حملے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 2, 2019, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.