ایک عہدیدار کے مطابق آلوک کمار کنسل نے بدھ کو مغربی ریلوے کے نئے جنرل منیجر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
آلوک کنسل سنۂ 1983 ہندوستانی ریلوے سروس آف انجینئرز کے بیچ کے سینیئر آفیسر ہیں اور وہ یونیورسٹی آف رڑکی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں اور پھر بعد میں انہیں اسی یونیورسٹی سے ماسٹرز ان اسٹرکچرل انجینئرنگ میں سونے کا تمغہ حاصل دیا گیا تھا۔
وہ پہلے انجنئیرنگ اسسٹنٹ آفیسر تھے اور انہوں نے ہی پہلی بار شتابدی ایکسپریس ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا آغاز کیا تھا، انہیں تیز رفتار اور بھاری کثافت والے ٹریفک راستوں کی دیکھ بھال میں انہیں 18 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔
کنسل دہلی ڈویژن (جو ہندوستانی ریلوے کا سب سے بڑا ڈویژن ہے) کی انجینئرنگ برانچ کے سربراہی بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے بلاسپور اور شمالی زون میں چیف ٹریک انجینئر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔
بھارتی ریلوے میں سینئر عہدوں پر فائز ہونے کے علاوہ انہوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں ' اے ٹو زیڈ فار کوالیٹی کنٹرول اینڈ اینسپیکشن آف کنسریٹ سلیپر'، جبکہ ان کی دوسری کتاب 'لرننگ دا فرسٹ اسٹیپ بائی اے ریلوے انجینیئر' جیسی اہم کتاب ہے۔